پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتے نو سال مکمل ہو گئے۔
سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو اوول گراؤنڈ پر 180 رنز سے شکست دی تھی، اس موقع پرسرفراز احمد نے کہا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اٹھانا میرے کیریئر کا یادگار ترین لمحہ تھا،یہ کامیابی پوری ٹیم، کوچنگ سٹاف، مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشترکہ کاوش تھی
فخر زمان نےکہا فائنل میں کھیلی گئی اننگز اور وہ دن آج بھی یادگار ہے،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے مجھے بہت کچھ سکھایا۔
ابراراحمدکاکہنا ہےکہ 2017 کا فائنل گھربیٹھ کردیکھا تھا اورپاکستان کی جیت پر بے حد خوشی ہوئی تھی، سرفرازبھائی ٹرافی کراچی لائےتوانکےگھرگیا لیکن رش کے باعث قریب سے نہیں دیکھ سکا،آج ٹرافی کو قریب سےدیکھنا میرے لیے ایک خاص لمحہ ہے۔
خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے لگائے گئے کیمپ میں اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان ٹیم کے لیے نیٹ بولر تھا۔
عامر جمال نے کہا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنا پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ تھی،سیمی فائنل اور فائنل کی یادیں آج بھی ناقابلِ فراموش ہیں،فائنل میں ویرات کوہلی کاکیچ ڈراپ ہونے پر سب دباؤ میں آ گئےتھے،اگلی ہی گیند پر شاداب خان کے شاندار کیچ نے پاکستان کو مقابلے میں واپس لا کھڑا کیا تھا۔




















