لاہورہائی کورٹ میں سوشل میڈیا ایکٹویسٹ صنم جاوید کی پولیس افسروں کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی، پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت میں بتایاکہ نقص امن کےخدشہ کےپیش نظردرخواست گزارکونظربند کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی نے صنم جاوید کی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کی۔ صنم جاوید نے موقف اختیار کیا کہ پولیس کے افسران نے درخواست گزارپردرج مقدمات کی تفصیل غلط فراہم کی اورآئی جی سمیت دیگر افسران نے عدالت کی توہین کی۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا صنم جاوید کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیئے گے ہیں صنم جاوید پر پانچ مقدمات ہیں جبکہ چار مقدمات میں ضمانت ہوچکی ہے۔عدالت نے درخواست گزارکے وکیل کوہدایت کی کہ آپ نظربندی کوچیلنج کریں عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔۔