وزیراعظم شہبازشریف نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے حتمی اور باہمی متن پر اتفاق ہو گیاہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دونوں فریقین کیساتھ ملکر اگلے مراحل کو حتمی شکل دے رہا ہے، امن آج جتناقریب ہے،اس سے پہلے کبھی اتنا قریب نہیں تھا، کچھ لوگ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کیلئے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہناتھا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کبھی اتنی قریب نہیں تھی جتنی آج ہے،مفاہمتی یادداشت کی حتمی تکمیل تک میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے، ہم ذمہ دارانہ،شفاف طرزِ عمل اختیار کریں گے،مناسب وقت پر تمام تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عباس عراقچی کے بیان کو ایکس پر شیئر بھی کیا گیا ہے ۔






















