امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
پاسداران انقلاب نےجوابی کارروائی کرتےہوئےخطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہے، ترجمان کےمطابق بحرین کویت اور اردن میں امریکی اہداف پر میزائل داغے گئے،بوشہر میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق اہداف میں ایف 35 ہینگرز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر شامل ہیں، حملے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کیے گئے۔
پاسداران انقلاب کاکہنا ہے کہ یہ کارروائی جنوبی ایران میں امریکی جارحیت کے جواب میں کی گئی۔ امریکی جارحیت برقرار رہی تو مزید سخت جواب دیا جائے گا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےسخت ردعمل دیتےہوئےکہاہرحملےکا جواب دیا جائے گا،محفوظ رہنا چاہتے ہیں توخطے سے نکل جائیں،واضح کیاکہ ہماری طاقتورمسلح افواج کسی بھی حملےیا دھمکی کو بغیر جواب کےنہیں چھوڑیں گی،میدانِ جنگ میں اپنی ناکامیوں کے باوجود امریکہ نے ہمارےعزم کو آزمانے کا فیصلہ کیا، خلیجِ فارس کی تاریخ بیرونی مداخلت کرنے والوں کے عبرتناک انجام کے کئی ابواب پر مشتمل ہے۔





















