کراچی میں ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں بھرتی کے لئے منعقدہ فزیکل و اینڈورنس ٹیسٹ کے دوران 3 جعلی امیدواروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں کارروائی کے دوران تینوں جعلسازوں کو دوسرے امیدواروں کی جگہ امتحان دینے کی کوشش میں پکڑا۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق ابتدائی دستاویزاتی جانچ کے دوران بختیار ، شمن علی اور امجد کو حراست میں لیا گیا، ملزمان نے سہینو خان، ہادی بخش اور آفتاب احمد کے نام پر ٹیسٹ میں شرکت کی کوشش کی۔





















