استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو نئی حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ، امید ہے آئندہ آنے والی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرے گی ۔
صدر آئی پی پی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئی پی پی نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں تیسری بڑی جماعت کے طور پر ووٹ حاصل کیے، شمالی علاقہ جات کے عوام کا استحکام پاکستان پارٹی پر بھرپور اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہیں ، پارٹی ورکرز کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ووٹ بینک کےلئے دن رات کام کیا، اس علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ، گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مستقل بنیادوں پر نزدیکی رابطہ برقرار رکھیں گے ، وفاقی وزارت کا قلمدان ہونے کے باعث انتخابی مہم میں بلا واسطہ حصہ نہیں لے سکے، استحکام پاکستان پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کو پذیرائی ملنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، اکثر حلقوں میں آئی پی پی کے امیدوار بہت کم ووٹوں کے فرق سے پیچھے رہے ۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پارٹی تنظیم کےلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پارٹی کارکن اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے اور علاقے کی بہتری میں حصہ ڈالتے رہیں گے ۔





















