ایرانی فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ ایران اس وقت تک خاموش نہیں رہے گا جب تک دشمن اپنی کارروائیوں پر ندامت محسوس نہ کرے۔
اپنے بیان میں ابراہیم رضائی نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا مس کیلکولیشن سے بچنا ضروری ہے، کیونکہ موجودہ صورتحال انتہائی حساس ہے،امن و استحکام کا راستہ داخلی محاذ کی مضبوطی سے ہو کر گزرتا ہے، اور ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے۔
ابراہیم رضائی نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے دوران بھی ایران نے اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے، اور 9 مارچ کے مقابلے میں اب کہیں زیادہ طاقتور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔





















