پیپلزپارٹی کے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر تحفظات ہیں۔ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات آج ہو گی۔ ایوان صدر میں اہم بیٹھک کا شیڈول طے۔ قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ وزارت خزانہ کے حکام بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،نوید قمر،شیری رحمان بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔
دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان بجٹ سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگئی ۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ وفاقی بجٹ پر مذاکرات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے این ای سی کا اجلاس ایک روز کیلئے مؤخر کرنا پڑا۔
وزیراعظم شہبازشریف کے زیر صدارت اجلاس میں آئندہ مالی سال کا قومی ترقیاتی بجٹ منظوری کے لئے پیش کیا جانا تھا۔ این ای سی کا اجلاس کل کیلئے شیڈول کیا گیا ہے۔





















