جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے لاونج میں مسافر انتقال کر گیا، محمد فیاض اپنی فیملی کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد جارہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاونج میں ایک مسافر کا انتقال ہوگیا، مسافر محمد فیاض اپنی فیملی کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد جارہا تھا ۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایئرپورٹ لاونج میں داخل ہونے کے بعد مسافر محمد فیاض کی طبیعت خراب ہوئی، طبیعت کی خرابی کے بعد ایئر پورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز نے طبی جانچ کی اور محمد فیاض کی موت کی تصدیق کردی۔
رپورٹ کے مطابق مسافر پہلے سے بیمار تھا، طبی جانچ کے بعد ڈاکٹرز نے رپورٹ جاری کردی۔ جس میں بتایا گیا کہ محمد فیاض یرقان کے مرض میں مبتلا تھا۔