فلپائن میں 7 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی،جس کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق جبکہ 129 افراد زخمی ہوگئے، زلزلے سے متعدد عمارتیں بھی منہدم ہوگئیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق زلزلےکامرکزفلپائن کےجنوبی جزیرے منڈاناؤ کے قریب تھا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹرتھی،شدیدجھٹکوں کے بعدمتاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورتحال نافذکردی گئی،ممکنہ آفٹرشاکس کےخدشات برقرار ہیں۔
Earthquake in General Santos City, The Philippines on June 8, 2026 pic.twitter.com/ye8LHYwVzB
— Noypi (@noypistuff) June 8, 2026
امدادی اورریسکیو ٹیمیوں کی متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں،دوسری جانب انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کےلیےسونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ متعلقہ ادارے سمندر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔




















