امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیاہے اور دونوں ممالک سے حملے روکنے کا مطالبہ کر دیاہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کے بہت قریب ہیں،ڈیل پر دستخط ہونے والے تھے لیکن پھر یہ سب ہوگیا،نہیں چاہتا کہ کشیدگی مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرے،نیتن یاہو سے کہونگا جوابی حملہ نہ کرے،اگر اسرائیل جوابی حملہ کرتا ہے تو تنازع مزید طول پکڑ سکتا ہے،ایران نے بھی میزائل داغ دیے ، اتنا کافی ہے، ایران اب دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئے اور ڈیل کرے۔
امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حالیہ ایرانی حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور امید ظاہر کی کہ اسرائیل مزید جوابی کارروائی سے گریز کرے گا تاکہ سفارتی کوششوں کو نقصان نہ پہنچے۔





















