پیپلز پارٹی کے اقبال حسن نے گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 11 کھرمنگ سے میدان مار لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جی بی اے 11 کھرمنگ کے تمام 51 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیاہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 6141 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے محسن رضوی 4170 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔






















