اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نےمشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ خطہ مزید گہرے بحران کی جانب بڑھ رہا ہے،اس بحران کے اثرات خطے سے باہر بھی محسوس ہورہے ہیں۔
اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہااس ہفتے مزید حملے ہوئےہیں اورصورتحال مزید بگڑگئی ہے،کم درجے کی کشیدگی کہیں مکمل جنگ میں نہ بدل جائے،تمام فریقوں کو سفارتی حل کی طرف پیش رفت کرنی چاہیے،
انتونیوگوتیریس نے کہا مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد کی تشویش ناک اطلاعات آرہی ہیں،فلسطینیوں کےگھروں کی مسماری، غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں توسیع جاری ہے،دو ریاستی حل کو ناممکن بنا دینے کا خطرہ بڑھ رہا ہے،دو ریاستی حل کے علاوہ کوئی قابلِ عمل متبادل موجود نہیں ہے۔






















