امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تہران نے ڈیل نہ کی تو بمباری سے بُرا حال کردیں گے، مزید حملوں کا آپشن اب بھی کھلا ہے۔
فاکس نیوز سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ مزید حملوں کا آپشن اب بھی کھلا ہے۔ کارروائی میں اسرائیل شامل نہیں تھا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایران پر 49 ٹوماہاک میزائل فائر کیے گئے۔ امریکی طیاروں نے بھی بمباری کی۔ امریکی صدر نے آج رات مزید حملوں کو بھی عندیہ دیا۔
واضح رہے کہ امریکا نے بدھ کی رات ایران پر حملوں کی ایک نئی لہر شروع کر دی ہے، ۔ تہران، قیشم، بندرعباس، سیرک اور میناب دھماکوں سے گونج اٹھے۔
امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا کہ ایران میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔ ریڈار سسٹم اور مواصلاتی نظام کو تباہ کیا۔ حملے امریکی افواج اور تجارتی جہازوں کےلیے خطرے کے جواب میں کیے گئے۔





















