سپریم کورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے دائر کردہ ہرجانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کا حق دفاع بحال کردیا۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دو ایک کی اکثریت سے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے کر بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست منظور کرلی۔
جسٹس عائشہ ملک نے مختصر فیصلہ سنایا، جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، بانی پی ٹی آئی کے ہتک عزت کے دعوے اور عدالتی دائرہ اختیار پر نظرثانی خارج کردی گئی۔





















