وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ حالیہ صورتحال پر سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے فیلڈ مارشل کا خصوصی خط لے کر تہران آئے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایرانی منصب سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگومیں کہا وہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا بھی پیغام لے کر تہران آئے ہیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اسکندرمومنی سےملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی تہران میں ایک مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے طریقوں پر بات کریں گے، اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی دو مرتبہ ایران کا دورہ کرچکے ہیں۔





















