بھارت میں تعلیمی نظام اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف طلباء کے احتجاج میں شدت آ گئی۔
کاکروچ جنتا پارٹی کے جنترمنتر پر بھرپور احتجاج نےنوجوانوں کی بڑی تعداد کو مودی حکومت کیخلاف کھڑا کردیا،احتجاج کے دوران بھارت کے ناقص تعلیمی نظام اورگودی میڈیا کیخلاف مسلسل نعرے گونجتے رہے
احتجاج میں طلباء اور نوجوانوں کی جانب سے بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا،بھارتی طلبہ کا کہنا ہے کہ دھرمیندر پردھان ایک غدار ہے اور اسے ہر صورت سزا ہونی چاہیے۔
طلباء نےتعلیمی نظام کی خرابیوں کے باعث خودکشی کےواقعات بڑھنےکا ذمہ دار بھارتی وزیرتعلیم کو ٹھہرا دیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلسل امتحانی اسکینڈلز نے لاکھوں طلباء کے غصہ کو مزید بڑھا دیا ہے
عالمی ماہرین کے مطابق بھارت کا موجودہ ناقص تعلیمی نظام نوجوان نسل کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہا ہے،بھارتی نوجوانوں کا احتجاج مودی حکومت کی تمام ناکام پالیسیوں کیلئے چیلنج بن چکا ہے۔





















