اسٹیٹ بینک کی’’گو کیش لیس‘‘مہم کے مثبت اثرات آنے لگے، ملک بھر میں عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی خرید و فروخت میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
عیدپرمویشیوں کی خریداری کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ایک سال میں ساڑھے سو فیصد ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا جبکہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنزمیں ایک سال میں ساڑھے پانچ سو فیصدکاریکارڈاضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس سال ملک بھرکی مویشی منڈیوں میں 34 ارب روپےکاڈیجیٹل لین دین ہوا جو گزشتہ سال صرف 4.6 ارب روپے تھا ۔ اس سال مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنزکی تعداد 4 لاکھ 81 ہزارتک پہنچ گئی ۔ گزشتہ سال مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنزکی تعداد صرف 65 ہزار تھی ۔
بیوپاریوں اورخریداروں کیلئےتقریباً بارہ ہزار پانچ سو نئےاکاؤنٹس کھولےگئے ۔ 22 شریک بینکوں نےمویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنزکیلئےخصوصی کیمپ اورکیبن قائم کئے ۔ بینکوں نےبیوپاریوں،ٹرانسپورٹرزاورمنسلک خدمات دینےوالوں کوفوری بائیومیٹرک توثیق کےذریعےآن بورڈلیا ۔ منتخب مویشی منڈیوں میں اےٹی ایم،کیش کاؤنٹرز اور کیش ڈپازٹ مشینوں سے لیس گاڑیاں لگائی گئیں۔





















