امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک اسکول کی گریجویشن تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیارپورٹس کےمطابق فائرنگ کاواقعہ اسٹیڈیم کےقریب پیش آیاجہاں اسکول کی گریجویشن تقریب جاری تھی،اچانک فائرنگ سےعلاقےمیں خوف وہراس پھیل گیا اورتقریب میں موجود افراد اپنی جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف دوڑ پڑے۔
پولیس کےمطابق واقعے کےفوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام نےواقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فائرنگ کی وجوہات اور ملزم کی شناخت کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔





















