بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کپتان مہندرا سنگھ دھونی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی جو اپنے انتہائی مدبرانہ رویئے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کرتے نظر آرہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی سے رانچی ایئرپورٹ پر جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔
Jharkhand BJP leaders unplanned meeting with MS Dhoni at airport. pic.twitter.com/ECBBNjO28c
— News Arena India (@NewsArenaIndia) November 30, 2023
دھونی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگیں کہ سابق بھارتی کپتان سیاست میں انٹری دینے والے ہیں۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے رہنماء مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ ابھی تک کسی بھی لیڈر کی جانب سے اس ملاقات کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔
مہندرا سنگھ دھونی کو بی جے پی سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے کئی بار سیاست میں آنے کی پیشکش ہوچکی ہے، تاہم انہوں نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا تھا۔