امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منع کرنے کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری ہیں۔
لبنانی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں مزید8شہری شہید ہوگئے، صور میں اسپتال حملے میں 4شہری شہید اور 50زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ حوصلہ افزا گفتگو ہوئی، اب کوئی اسرائیلی فوجی بیروت نہیں جائے گا، جو اسرائیلی فوجی راستے میں تھے ان کو واپس بلا لیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے لبنانی ہم منصب نبی بیری سے رابطہ کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق باقر قالیباف نے کہا اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے نہ روکے تو ایران نہ صرف امریکا سے مذاکرات روک دے گا بلکہ ان حملوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہوگا۔




















