ایرانی فوج کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ نئی جنگ ناگزیر ہے۔
بریگیڈیئر جنرل اسدی نے کہا کہ ہمارے پاس بہت آپشنز موجود ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر استعمال کرینگے، بار بار کہہ چکے ہم نے ابھی اپنی تمام ہتھیار استعمال نہیں کئے۔
دوسری جانب ایرانی اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے لبنانی ہم منصب نبی بیری سے رابطہ کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق باقر قالیباف نے کہا اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے نہ روکے تو ایران نہ صرف امریکا سے مذاکرات روک دے گا بلکہ ان حملوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہوگا۔
ایرانی مہرنیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت نے ابھی تک نئی تجاویز پر امریکا کو کوئی جواب نہیں بھیجا۔ مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔ رپورٹ میں کہا ایران ماضی کے تجربات کی وجہ سے حقیقی فوائد کے حصول کی کوشش کر رہا ہے، واشنگٹن کی وعدہ خلافی کی تاریخ ایران کو سخت رویہ اختیار کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔




















