سری لنکا سے شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں ہونے والی اہم بیٹھک کی اندرونی کہانی سماء سامنے لے آیا۔
،ذرائع کا کہنا ہے سری لنکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے صبر کا پیمانہ صبر سے لبریز ہوگیا کپتان نے سری لنکا سے شکست کے بعد ڈریسنگ رووم میں کھلاڑیوں پر غصہ کیا
ہم سری لنکا کے خلاف لگ ہی نہیں رہا تھا کہ ایک ہوکر کھیل رہے ہیں. بابر اعظم کی کھلاڑیوں سے گفتگو ،کہاہم وہی ٹیم تھے جو کچھ دن پہلے نمبر ون تھے لیکن سب نے مایوس کیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے گفتگو میں کہا ہم نے بہت برا کھیل پیش کیا ہم جیت سکتے تھے اگر ہم ایک ہوکر کھیلتے۔ہماری ٹیم کے اندر ٹیلنٹ موجود ہے فیلڈنگ بہت بری ہوئی.
بابر اعظم نے کہادو ماہ ورلڈ کپ چلنا ہے ہمارے پاس اچھی کارکردگی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔سب کھلاڑی اپنے آپ کو ٹھیک کرلیں اور زیادہ سپر سٹار نہ بنیں۔ورلڈ کپ میں کارکردگی اچھی نہ آئی تو سب آپکو سپر سٹار سمجھنا بھول جائیں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کو مثبت رہنے کی ہدایت کی شاہین شاہ آفریدی نے کہا سب نے اچھی پرفارمنس دی، افتخار، رضوان،زمان نے اس لئے سب کو مثبت سوچنا چاہیے۔
اسی پر شاہین کو بابر اعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا اگر کارکردگی اچھی ہوتی تو ہم سری لنکا سے میچ نہ ہارتے۔ابھی مثبت رہنے کا نہیں سب کو اپنی پرفارمنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے.۔
ٹیم مینجر اور دیگر کھلاڑیوں نے بابر اعظم کو ٹھنڈا کیا اور ہوٹل روانہ ہوگئے