ایران کی نگرانی میں آبنائے ہرمز پر بحری جہازوں کی آمدورفت جاری ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق 24 گھنٹے کے اندر مزید 28 بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز کو عبور کیا۔ پاسدارانِ انقلاب کے سیاسی امور کے نگران یداللہ جوانی کا کہنا ہے کہ 40 روزہ جنگ کے دوران دشمن نے ہماری طاقت کا غلط اندازہ لگایا۔ آبنائے ہرمز میں ایران کی موثر برتری ثابت ہوچکی۔
یداللہ جوانی نے کہا کہ ایران پہلے سے مضبوط پوزیشن میں ہے۔ امریکا اور اسرائیل کمزور ہوچکے۔ ان کا کہنا ہے کہ خطے میں طاقت کا توازن ایران کے حق میں تبدیل ہوچکا ہے۔





















