پاکستانی ایئرلائنزاورایوی ایشن کمپنیوں کےلیےبڑی خوشخبری،حکومت نےبڑے طیاروں کے استعمال کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹرکمی کردی،جس کےبعد ملک میں جیٹ فیول کی نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کےمطابق جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں کمی کے باعث ایئرلائنز کےآپریشنل اخراجات کم ہوں گے،جس سے مستقبل میں فضائی کرایوں میں کمی کا امکان بھی پیدا ہو گیا۔
حکومت اب تک مجموعی طور پر جیٹ فیول کی قیمت میں 283 روپے فی لیٹر تک کمی کر چکی ہے،یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث جیٹ فیول کی قیمت ریکارڈ 517 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی،جنگی کشیدگی سے قبل 28 فروری کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی۔





















