امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے اگر مذاکرات ناکام ہو گئے تو ایران پر دوبارہ حملے کے لیے تیار ہیں۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نےکہا کہ ضرورت پڑنے پردوبارہ جنگ کیلئےمکمل تیار ہیں،ایران کے ساتھ کوئی بھی ڈیل اچھی ڈیل ہوگی۔
مزیدکہا اس سال دفاع پر 1.5 ٹریلین ڈالر پر محیط سرمایہ کاری کریں گے،اتحادیوں سے دفاعی اخراجات کے لیے جی ڈی پی کا 3.5 فیصدمطالبہ کیاجائےگا،تعاون نہ کرنے والے اتحادیوں کے ساتھ ہمارے معاملات میں واضح تبدیلی آئے گی۔
انہوں نےکہاہمارےجاپانی اتحادیوں سے ہماری بلند توقعات ہیں،ہمیں ملکر اپناحصہ ڈالناہوگا،یورپ کے اتحادی بالآخر دفاع کے معاملے میں تیزی سے آگے بڑھ رہےہیں،تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔





















