سفارتی محاذ کی عالمی بساط پر مودی کے بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں بڑی شکست ہوئی ہےپاکستان دوسری مرتبہ چار سال کیلئے یونیسکو کے چھ رکنی ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہوگیا ہے وائس چیئرمین شپ کی دوڑ میں بھی انڈیا کو مات دے دی ۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان دوسری مرتبہ چار سال کیلئے یونیسکو کے چھ رکنی ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہوگیا ہے وائس چیئرمین شپ کی دوڑ میں بھی انڈیا کو مات دے دی پاکستان نے ریکارڈ 154 ووٹ حاصل کئےترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا خواب دیکھنے والوں کے عزائم خاک میں مل گئے
یونیسکو میں 15 نومبر کو ہونے والے انتخابات کا نتیجہ آ گیا ۔مودی کا بھارت فیل ہوگیاپاکستان نے ٹاپ کرلیا ۔اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کے 6 رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان ریکارڈ 154 ووٹ لئے کر چار سال کیلئے مسلسل دوسری مرتبہ ممبر منتخب ہوا ہے
2025 تک کیلئے وائس چیئرمین کے الیکشن میں انڈیا کو چاروں شانے چت کرکے پاکستان کامیابی کےساتھ ہی پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کے بھارتی عزائم خاک میں مل گئے ۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے پیرس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار کی کاوشوں کو سراہااور کہا پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑ گئی ۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک ٹف کمپی ٹیشن تھالیکن آپ نے رزلٹ دیکھا تو وہ ایک بڑی واضح کامیابی ہے اور بہت بھاری اکثریت سے پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی ہے، اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم نے ان تمام قوتوں کو جھوٹا ثابت کیا ہے جنہوں نے یہ اعادہ کیا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کو اکیلا کریں، اس وقت پاکستان کے دوستوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ہمارا جو وقار ہے دنیا میں وہ بلند ہو رہا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کسی ایک پر نہیں ، بلکہ دنیا کے ہر اہم فورم پر پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ۔پاکستان کو جو کامیابی حاصل ہوئی وہ ہماری کارکردگی پر حاصل ہوئی ہے، ہماری کامیابی نہ صرف یونیسکو میں بلکہ اور بھی انٹرنیشنل باڈیز میں آپ نے دیکھا ہوگا ریسنٹلی ہوئی ہیں ۔ابھی ہم نے او پی سی ڈبلیو میں کانفرنس آف پارٹیز کی چیئرمین شپ جیتی ہے، یونیسکو کے فورم پر اہم کامیابیاں پاکستان کیلئے کئی ممکنہ فوائد کی حامل ہونے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں پاکستان کی دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا بہترین ثبوت بھی ہیں ۔