عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران تین دنوں میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں نے وادی کاغان کا رخ کیا ہے جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔
پختونخوا کلچرٹورازم اتھارٹی کےاعدادوشمارکےمطابق ایک لاکھ 28 ہزار 862 سیاحوں نےکاغان کارخ کیا،جن میں غیرملکی سیاح بھی شامل تھے۔
سیاح وادی کاغان کےٹھنڈے موسم،دلکش مناظرخوبصورت گلیشیرزدلفریب جھیلوں اورخوبصورت آبشاروں دریائےکنہار کےشفاف پانی اورخوشگوار ماحول سےلطف اندوز ہونےکیلئے بڑی تعداد وادی کا رخ کر رہے ہیں۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سےمختلف مقامات پرسیاحوں کی رہنمائی اور مدد کیلئے سٹاف تعینات ہے۔





















