رومانیہ میں روسی ڈرون حملے پر نیٹو کے سربراہ مارک روٹے کا ردعمل آگیا۔
مارک روٹے نے کہا کہ رومانیہ کے صدر نیکوشور ڈان سے ابھی میری بات ہوئی، رومانیہ کے ساتھ نیٹو کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے، نیٹو اپنے اتحادی ممالک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے۔
نیٹو سربراہ نے کہا کہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، روس کا غیر محتاط رویہ ہم سب کیلئے ایک خطرہ ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق رومانیہ میں رہائشی عمارت سے ڈرون ٹکرانے سے 3 افراد زخمی ہوئے۔






















