امریکا نے ایران کی دو ایئرلائنز پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ کے مطابق پابندیوں کے تحت متعلقہ ایرانی ایئرلائنز کی لینڈنگ پوائنٹس، ری فیولنگ اور ٹکٹ فروخت تک رسائی محدود یا بلاک کر دی جائے گی۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اپنے بیان میں پابندیوں کا شکار ایئرلائنز کے نام ظاہر نہیں کیے، تاہم امریکی حکام کے حالیہ بیانات اور ایران کی فضائی صنعت پر ماضی کی پابندیوں کو دیکھتے ہوئے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر ماہان ایئر اور ایران ایئر اس کارروائی کی زد میں آ سکتی ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام ایران پر معاشی اور سفارتی دباؤ بڑھانے کی امریکی حکمت عملی کا حصہ ہے، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔






















