امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی بہت چالاک مذاکرات کار ہیں لیکن تمام مضبوط پتے ہمارے ہاتھ میں ہیں۔ ایسا معاہدہ قبول نہیں کریں گے جو امریکا کیلئے اچھا نہ ہو۔
فوکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں صورتحال کو پوری طرح دیکھ رہا ہوں، میں مذاکرات کرتا ہوں۔ وہ بھی مذاکرات کرتے ہیں، وہ بہت ماہر اور چالاک مذاکرات کار ہیں لیکن آخر میں تمام مضبوط پتے ہمارے پاس ہیں کیونکہ ہم انہیں عسکری طور پر شکست دے چکے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی نیوی اور فضائیہ کو تباہ کردیا۔ ہم نے ان کی فوج کو بڑی حد تک چھیڑا نہیں، فوج کو اس لیے چھوڑ دیا کہ نسبتاَ معتدل ہے۔ کچھ دوسرے عناصر تھے جو معتدل نہیں تھے، ہم نے انہیں ختم کر دیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے عراق کو مکمل تباہ کرکے بہت بڑی غلطی کی۔ ہمیں عراق جانا ہی نہیں چاہیے تھا۔ ایران بھی نہیں جانا چاہیے تھا لیکن ایران کے پاس جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت تھی۔ جسے ہم نے ختم کردی۔ جنگوں میں ایسی غلطیاں ہو چکی ہیں، جہاں سب کچھ تباہ کر دیا جاتا ہے اور پھر ملک 40 سال تک دوبارہ کھڑا نہیں ہو پاتا۔






















