امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا صدر ٹرمپ کی ترجیح ہے لیکن اگر ڈیل نہ ہوئی تو دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔
کابینہ اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران سے معاہدے کے حوالے سے کچھ پیش رفت ہوئی ہے، آئندہ چند گھنٹوں اور دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔ یہ بات واضح ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بناسکتا۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی ہمیشہ یہ ترجیح رہی ہے کہ ان معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، میں صرف سب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اگر یہ راستہ کام نہ کرے تو آپ کے پاس دوسرے آپشنز بھی موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ ہم مذاکرات اور سفارتکاری کے راستے کو ترجیح دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اسے کامیاب ہونے کا ہر ممکن موقع دیا جائے۔






















