وائٹ ہاؤس نے ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مفاہتمی یادداشت کےحوالے سے خبر مسترد کردی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق ایسی رپورٹس درست نہیں بلکہ مکمل طور پر من گھڑت ہیں۔
بیان کے مطابق امریکی صدر نے کابینہ اجلاس میں شرکت کی۔ صدر ٹرمپ نے ایران سے متعلق اپنی ریڈ لائنز واضح کیں۔ صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھی طرح آگے بڑھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کو مفاہمتی یادداشت کا ابتدائی غیر سرکاری فریم ورک کا مسودہ موصول ہوگیا۔ ایران کسی بھی اقدام سے پہلے عملی اور ٹھوس تصدیق چاہتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 60 دن میں حتمی معاہدہ طے پانے کی صورت میں اسے سلامتی کونسل کی قرارداد کی شکل میں منظور کیا جائیگا۔ فریم ورک کے تحت تجارتی جہازوں کی آمدورفت کو جنگ سے پہلے والی سطح پر بحال کیا جائیگا۔
رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت ایران اور عمان مشترکہ طور پر سنبھالیں گے، مفاہمتی یادداشت کے تحت آبنائے ہرمز سے فوجی جہاز نہیں گزریں گے، امریکی فوجی افواج ایرانی علاقے سے پیچھے ہٹ جائیں گی۔






















