ایران جنگ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کا غیر معمولی اجلاس طلب کرلیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران سے وسیع ترمعاہدے کیلئے اگلےاقدامات پر غور کررہی ہے۔ ایران پر بات چیت کے لیے کابینہ اجلاس وائٹ ہاؤس میں ہوگا۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہتھیار ڈال دے تب بھی میڈیا اسے فاتح کہے گا۔ ڈیموکریٹس اور میڈیا مکمل طور پر پاگل ہوچکے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کو افزودہ یورینیم یا تو امریکا کو دینا ہوگی تاکہ وہ امریکا میں لاکر تباہ کردی جائے یا پھر ترجیحی طور پر ایران کے ساتھ رابطےمیں رہ کر کسی اور قابلِ قبول جگہ پر اٹامک انرجی کمیشن یا کسی متوازی ادارے کے ساتھ مل کر تباہ کرنا ہوگی۔






















