ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ مسلمان ایک ہوجائیں تو وہ ایک دوسرے کا دفاع کرسکتے ہیں۔
عید الاضحی پر پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ مسلمانوں کو آپس میں مزید نزدیک ہونے اور تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، تمام شعبوں میں باہمی تعاون اور خطرات کا مل کر مقابلے کی ضرورت ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ آج اصل معرکہ اقتصادی جنگ کے میدان میں ہے، دشمن کا زور معاشی حالات بگاڑنے پر ہے۔
دوسری جانب ایرانی قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکرٹری علی باقری نے کہا کہ افزودہ یورینیم پر امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران اور امریکا کے درمیان آبنائے ہرمز پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ ایران جہازوں کی آمدورفت کیلئے عمان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔






















