سعودی عرب میں لاکھوں حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق حجاج کوشیڈول کےمطابق قافلوں کی صورت میں رمی کےلیےبھیجاجارہا ہے،رمی کے بعد حجاج کرام سنتِ ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے قربانی کریں گے، پھر سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔
حجاج آج سارا دن منیٰ میں قیام کریں گے اور عبادات میں مشغول رہیں گے،جبکہ 11 ذوالحجہ کو تینوں شیطانوں کو سات، سات کنکریاں ماری جائیں گی۔
سعودی محکمہ شماریات کےمطابق رواں سال 17 لاکھ 7 ہزار 301 افراد نےفریضہ حج ادا کیا،ایکس پر جاری بیان کےمطابق 15 لاکھ 46 ہزار 655 حجاج بیرون ملک سے آئےجن کا تعلق 165 قومیتوں سے ہے،جبکہ 1 لاکھ 60 ہزار 646 مقامی حجاج تھےجن میں سعودی شہری اور وہاں رہائش پذیر افراد شامل ہیں۔






















