مری میں سرکل بکوٹ یو سی پلک میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں قربانی کا ایک بیل گہری کھائی میں جاگرا۔
ذرائع کے مطابق بیل کو گاڑی سے اتارا جا رہا تھا کہ اچانک جانور بے قابو ہو گیا اور گہری کھائی میں گر گیا۔ حادثے کے نتیجے میں بیل شدید زخمی ہو گیا، جس کے بعد اسے موقع پر ہی ذبح کر دیا گیا,بیل کےگرنےکی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے،مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔





















