وزارت مذہبی امور نےسعودی عرب میں پاکستانی حج مشن کےلئےپاکستانی نجی کمپنی کاٹرانسپورٹ ٹھیکہ منسوخ کردیا۔
وزارت مذہبی امورکاکہنا ہےحج ٹرانسپورٹ سروسزمیں سنگین خلاف ورزیوں پرمعاہدہ ختم کیا گیا، کمپنی 24 گھنٹےآپریشن کیلئےمطلوبہ ڈرائیورفراہم کرنےمیں ناکام رہی،سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن کےلئے سب سےکم بولی دینی والی کمپنی نے نومبر میں ٹرانسپورٹ ٹھیکہ حاصل کیا تھا۔
متعلقہ نجی کمپنی نے وزارت مذہبی امور کا الزام مستردکر دیا،کمپنی حکام کاکہنا ہے ٹھیکے کے بعد ایک ماہ خدمات بھی فراہم کیں،جب بھی وزارت نے گاڑیوں کیلئے ڈرائیوزمانگے،فراہم کئےگئے،اب کسی اورکمپنی کو ٹھیکہ دےدیاگیا ہے،ہم پرغلط الزامات لگائےگئےہیں،وزیرمذہبی امورتحقیقات کرائیں،سماء نےمؤقف کیلئے وزارت مذہبی امورحکام سے رابطہ کیا تو کوئی جواب نہیں ملا۔





















