ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا نے سفارتی کوششوں کے دوران حملہ کیا، ایران جواب دے گا۔
بیان کے مطابق امریکا نے صوبے ہرمزگان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، ایران جواب دے گا، اپنے دفاع میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب ضرور دیں گے،ایرانی وزارت خارجہ
اسماعیل بقائی نے کہا کہ حملوں کے تمام نتائج کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، امریکا نے ایک بار پھر ثابت کیا وہ قابل اعتماد نہیں۔ اپنے شہریوں اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے 40روزہ جنگ کے دوران ایرانی شہریوں جدید ہتھیار استعمال کئے، ایئر برسٹ میزائلز سے تیزی سے ذرات نکلے،جنہوں نے پورے علاقے میں تباہی پھیلا دی، ان میزائلوں کا استعمال اسپورٹس ہال پر کیا گیا،جس میں 24شہری شہید ہوئے، امریکا کا یہ اقدام جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
قبل ازیں ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرنی نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ سے ہونیوالی تباہی کی بحالی کیلئے طویل المدتی منصوبہ موجود ہے، ہمیں اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے، باقر قالیباف اور ان کی مذاکراتی ٹیم پر مکمل بھروسہ ہے۔ امید ہے خطے میں ایک بار پھر پائیدار امن آئے گا۔






















