چینی وزارتِ خارجہ نے ایران امریکا مذاکرات میں ثالثی کی کوششوں پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ فریقین موجودہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی ممکنہ حل تک پہنچنے کی کوشش کریں۔
چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران کے جوہری مسئلے کا پرامن حل صرف بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ایران کے جوہری مسئلے کے سفارتی حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ نے زور دیاکہ طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں، جبکہ امن اور استحکام کا راستہ مذاکرات اور بات چیت سے ہی نکل سکتا ہے۔






















