ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکا کے تازہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے دعوی کیا کہ امریکی ایم کیو9 ڈرون کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا ہے،علاقے میں گشت کرنیوالے امریکی ایف 35طیارے پر بھی فائرنگ کی۔
امریکی سینٹرل کمان(سینٹ کام) کے مطابق جنوبی ایران میں فضائی حملے کیے گئے ہیں جس میں ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،امریکی فورسز نے ایران کے ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا،بارودی سرنگین بچھانے والی ایرانی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا۔
سینٹ کام کاکہنا ہےکہ امریکی فوج جاری جنگ بندی کےدوران تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئےامریکی افواج کا دفاع کرےگی،بندرعباس میں صورتحال کنٹرول میں ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔
دوسری جانب ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی نے اپنے بیان میں کہا کسی بھی نئی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ شدت سےدیں گے،جنگ مسلط کی گئی تویہ خطےکی سرحدوں سے باہر پھیل جائیگی،دشمن کسی بھی مہم جوئی سے گریز کرے،ایران ہرقسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔






















