سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل کے خلاف درخواست آئندہ ہفتےسماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
پریکٹس اینڈ پروسیجربل کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کیس کی سماعت کرےگا۔
سپریم کورٹ کا 8 رکنی لارجربینچ پہلےایکٹ پرحکم امتناعی جاری کرچکاہے۔ممکنہ طورسپریم کورٹ کا فل کورٹ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ چیف جسٹس کا حلف اٹھانے کے بعد بینچ تشکیل دیں گے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ نے حکم امتناع دیا تھا۔