وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں، جن میں سے 30 فیصد کو باقاعدہ معاہدوں میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔
چینی صوبےہینگ ژومیں تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم نےکہا کہ ان معاہدوں کی مالیت چند ارب ڈالرتک پہنچ سکتی ہے،جو دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
شہبازشریف نےکہاکہ چین سالانہ 100 ارب ڈالرکی زرعی اشیادرآمد کرتا ہےاورپاکستان چین کی ضروریات کےمطابق معیاری زرعی مصنوعات فراہم کرنےکی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان 5 سے 7 سال میں چین کے ساتھ زرعی تجارت دس ارب ڈالر سالانہ تک لے جا سکتا ہے۔





















