روس نے ہاسٹل پر حملےکے جواب میں یوکرین پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہائپرسونک میزائل داغ دئیے،جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک،درجنوں زخمی ہوگئے۔
دارالحکومت کیف اور اوڈیسا پر میزائل اور ڈرون داغ دیئے،حملوں میں ہائپرسونک اور شنک میزائلوں کا بھی استعمال کیا،دھماکوں کی آوازیں دارالحکومت کیف سے کئی کلومیٹردورتک سنی گئیں،کئی افراد نے انڈرگراؤنڈ میٹرو اسٹیشنز میں پناہ لے لی۔
روس نےالزام عائدکیا تھاکہ یوکرین نے گزشتہ روز لوہانسک ریجن میں ہاسٹل پر کرکے 21 افراد کو ہلاک اور 63 کو زخمی کیا ہے،جبکہ یوکرین نے روسی الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔






















