اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیسے سے متعلق بیانیے اصل معاملے سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ہیں، ہر کہانی کے دو رخ ہوتے ہیں،میں نے ابھی اپنا مؤقف عوام کے سامنے نہیں رکھا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے بے بنیاد الزامات اور کردار کشی کا سہارا لیا،شہرت کی ضرورت تھی نہ مالی فائدے کی،اپنے حقوق کے لیے آخری حد تک لڑوں گی، اگر میں خودکشی کر لیتی یا قتل ہو جاتی تو مہمات میرے حق میں چلائی جاتیں، میں نے خاموش رہنے کے بجائے اپنے لیے کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا، بغیر ثبوت دیکھے حمایت کرنے والوں کی مشکور ہوں، پریس کانفرنس میں ہردعویٰ ثبوت کے ساتھ پیش کروں گی، میں بغیر ثبوت کوئی بیان نہیں دوں گی، لوگ حتمی رائے قائم کرنے سے قبل میرے مؤقف کا انتظار کریں۔





















