گرین لائن ٹرین میں دو افراد کی جعلی ٹکٹوں کے ذریعے سفر کی کوشش ناکام بنا دی گئی، دونوں افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
ریلوے ترجمان کے مطابق مسافر گرین لائن کی دو ٹکٹیں لے کر کراچی کینٹ ریزرویشن آفس پہنچا اور ساتھ والی تیسری سیٹ کا ٹکٹ مانگا ۔ ملزم نے گرین لائن کی اکانومی کوچ نمبر دس کا حوالہ دیا جبکہ گرین لائن میں اکانومی کلاس کی دسویں کوچ موجود ہی نہیں تھی ۔ ریلوے ترجمان کے مطابق جعلی ٹکٹوں پر دوسری ٹرین اور مختلف تاریخ کا سیریل نمبر درج تھے ابتدائی تحقیقات میں گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ لیپ ٹاپ کے ذریعے جعلی ٹکٹ تیار کیے گئے ہیں ۔





















