انمول عرف پنکی کے آن لائن آئس فروشی نیٹ ورک سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع کےمطابق ملزمان منشیات کی ترسیل کیلئےغیرقانونی طورپرمعروف آن لائن شاپنگ برانڈ کا نام اور بیگزاستعمال کرتےرہے،کچھ ماہ قبل ایک کسٹمرکی جانب سے بنائی گئی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں ایک رائیڈرکو پارسل پہنچاتےدیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیومیں آن لائن شاپنگ برانڈکےبیگزبھی واضح طورپرنظرآرہےہیں،جنہیں مبینہ طورپرمنشیات کی ترسیل کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔
دوسری جانب ڈرگ اسمگلر انمول عرف پنکی کوعدالت نے تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر کو پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے





















