پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق کوئٹہ آمد پرکورکمانڈرکوئٹہ نےفیلڈمارشل سید عاصم منیرکا استقبال کیا،دورے کے دوران فیلڈ مارشل نےکمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کےاعلیٰ تربیتی معیار اورپیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔
فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نےکہاکہ جدید جنگ کی بدلتی نوعیت کےپیش نظرمسلسل تربیت اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی ناگزیر ہے،مسلح افواج ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نےکہاکہ پاکستان کی ترقی کو پروپیگنڈایابیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کےذریعےروکا نہیں جاسکتا، بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئےعوام دوست پالیسی اوربہترطرزحکمرانی انتہائی ضروری ہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری کو بھی سراہا۔





















