حکومت نے انشورنس سیکٹر میں مسابقت، شفافیت اورسرمایہ کاری بڑھانےکیلئے بڑے اصلاحاتی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں انشورنس بل 2026 پیش کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق نئےبل کےتحت انشورنس سیکٹرکوبیرونی سرمایہ کاری کیلئےمکمل طورپرکھولنےکی تجویز دی گئی ہےتاکہ عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کےانشورنس شعبےمیں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جا سکے، نیا قانون 25 سال پرانےانشورنس آرڈیننس کی جگہ لےگا
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹرکبیرسدھو نےکہاہےکہ معیشت کی پائیدارترقی کیلئےمستحکم انشورنس سیکٹرانتہائی اہمیت رکھتا ہے،نیابل شہریوں،کاروباری اداروں،صنعت اور زراعت کوبہترمالی تحفظ فراہم کرےگا۔
ڈاکٹر کبیرسدھو کاکہناتھاکہ نئے قانون کے تحت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کےذریعےکم لاگت اور تیز تر انشورنس سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔





















