لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں 14 سالہ لڑکے کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرتے ہوئے مقتول کے دوست کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ثاقب علی کے نام سے ہوئی تھی۔ کارروائی کے دوران ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کیا گیا، جس نے ابتدائی تفتیش میں قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے بلیڈ کے وار کیے اور بعد ازاں نالے کی مدد سے گلا دبا کر ثاقب کو قتل کیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔






















